گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، کئی دیہات زیر آب، فصلیں تباہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، کئی دیہات زیر آب، فصلیں تباہ
گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، کئی دیہات زیر آب، فصلیں تباہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کشمور: دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے اور اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال درپیش ہے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں میں تباہی پھیلانے کے بعد سیلاب نے سندھ کے کچے کے علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

دریائے سندھ میں آنے والے سیلاب سے سب سے زیادہ کندھ کوٹ اور کشمور کے کچے کے علاقے متاثر ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے کشمور کنٹرول روم ذرائع نے بتایا کہ 24گھنٹے کے دوران گڈو بیراج میں 29 ہزار کیوسک پانی کی سطح میں کمی واقع ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گڈو بیراج میں 5 لاکھ 17 ہزار 392 کیوسک کاریلا گزر رہا ہے، گڈو بیراج سے پانی کا اخراج پانچ لاکھ 17 ہزار 392 کیوسک ہے۔

گزشتہ 24گھنٹے میں گڈو بیراج پر پانی کی سطح میں کمی ہونے کا امکان ہے تاہم کچے کے15 سے زائد گاں سیلاب کی زد میں آگئے ہیں جس کے نتیجے میں تیار کھڑی فصلیں زیرآب آگئیں۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 300بچوں سمیت 900سے زائد افراد جاں بحق

اس کے علاوہ کندھ کوٹ میں کچے کے علاقوں میں پھنسے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر نقل مکانی کررہے ہیں، ضلع انتظامیہ کے جانب سے تاحال امدادی کارروائیاں شروع نہ ہوسکیں۔

Related Posts