کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ، ہوا میں نمی کا تناسب 7 فیصد رہ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں سن 1931ء سے لے کر اب تک آج دوسرا گرم ترین دن رہا ہے جبکہ درجۂ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔
کراچی میں سن 1931ء سے لے کر اب تک آج دوسرا گرم ترین دن رہا ہے جبکہ درجۂ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں آج گزشتہ روز کی نسبت گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 7 فیصد رہ گیا ہے جبکہ کے الیکٹرک نے بھی آنکھیں دکھانا شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرم ہواؤں کا راج ہے، سڑکوں پر سناٹا رہنے لگا۔ کے الیکٹرک نے گرمی بڑھتے ہی اپنا رنگ کھا دیا۔ کراچی کے کئی علاقوں میں 2 روز سے بار بار لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

ملک بھر میں موسم خشک اور گرم ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں گرم ہواؤں کا راج ہے۔ سندھ کے کئی شہروں میں درجۂ حرارت 40 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں آج صبح 11 بجے تک درجۂ حرارت 36 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج دوپہر کے اوقات میں درجۂ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینیٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ محکمۂ موسمیات نے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی تلقین کی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 7 سے 8 فیصد ہے۔

شہرِ قائد میں آج ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ گرمی میں اضافے کے بعد گزشتہ روز سے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہوگئی۔ لانڈھی اور کورنگی میں صبح 10 بجے سے رات 7 بجے تک لوڈ شیڈنگ ہوئی۔

بجلی سے محروم علاقوں کے رہائشیوں نے موسم کی گرمی اذیت کے ساتھ برداشت کی۔ پاور جنریٹرز مستقل چلنے سے خراب ہونے لگے۔ 12 وولٹ کی اشیاء استعمال کرنے والوں کی بیٹریاں 3 سے 4 گھنٹے پنکھے چلا کر جواب دے گئیں۔

کے الیکٹرک نے گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کا موجودہ سلسلہ 4 اپریل تک جاری رہے گا جس کے بعد مغرب کی سمندری ہواؤں کے چلنے سے اپریل میں سخت گرمی کا سلسلہ تھم جائے گا۔

  یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو سرمایہ کاری کا حب بنانے کیلئے فریم ورک کی ضرورت ہے۔فواد چوہدری

Related Posts