پاکستان کو سرمایہ کاری کا حب بنانے کیلئے فریم ورک کی ضرورت ہے۔فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان کی موجودہ صورتحال میں غیرروایتی رابطے بہت ضروری ہیں، فواد چوہدری
افغانستان کی موجودہ صورتحال میں غیرروایتی رابطے بہت ضروری ہیں، فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو سرمایہ کاری کا بنانے کیلئے حکومت کو ایک فریم ورک کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے آج سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا ہے جس سے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر عائد پابندی ختم ہوگئی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ میری عدالتِ عالیہ سے گزارش سے کہ ٹک ٹاک پر پابندی جیسے فیصلے کرتے ہوئے عدلیہ کو بے حد احتیاط سے کام لینا ہوگا کیونکہ اس سے پاکستان کے معاشی مستقبل پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو سرمایہ کاری کا عالمی حب بنانے کیلئے ایک ایسے فریم ورک کی ضرورت ہے جو عالمی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کیلئے راغب کرے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے مختصر ویڈیوز کے پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ملک بھر میں عائد پابندی ختم کردی جس کے بعد پاکستانی ٹک ٹاکرز کی جانب سے ویڈیوز اپ لوڈنگن کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

 چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید نے غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ کرنے کے متعلق درخواست کی سماعت کی جس کے دوران درخواست گزار کا وکیل اور ڈائریکٹر جنرل پی ٹی اے ہائیکورٹ کے روبرو پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، پاکستان میں ٹک ٹاک پر عائد پابندی ختم کردی گئی

Related Posts