کورونا وائرس: پاکستان میں داخل ہونیوالوں کیلئے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم لازمی قرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی ایئرپورٹ پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، کروڑوں کا سامان برآمد
کراچی ایئرپورٹ پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، کروڑوں کا سامان برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات جاری ہیں، پاکستان میں داخل ہونیوالوں کیلئے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کرانا لازم قرار دیدیا گیاہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ہیلتھ ڈیکلریشن فارم میں رابطے کی تفصیلات اور سفر کی تاریخ شامل ہے، طیارے کا عملہ مسافروں میں ہیلتھ ڈیکلریشن کے کارڈ تقسیم کرے گا۔

کورونا وائرس کے پیش نظر کارڈ میں معلومات کا اندراج لازمی ہے۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق فارم نہ دینے والوں کوپاکستان میں داخلہ اور امیگریشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس کے بارے میں پھیلنے والی گمراہ کن خبریں

واضح رہے کہ بلوچستان میں سیندک کے علاوہ دودرمنصوبوں پر کام کرنے والے چینی اور پاکستانی ملازمین کی اسکیننگ کا عمل بھی شروع ہو گیاہے۔

دونوں منصوبوں پر تقریبا 480 چینی اور 2 ہزار 9 سو پاکستانی کام کر رہے ہیں جبکہ سیندک منصوبے پر 300 چینی اور 18سو پاکستانی ملازمین ہیں۔

Related Posts