سینیٹ الیکشن میں دھاندلی، حلیم عادل شیخ نے مراد علی شاہ کیخلاف درخواست دائر کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Haleem Adil Sheikh filed a petition against Murad Ali Shah

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:اپوزیشن لیڈر اسمبلی حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف سینیٹ الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے سینیٹ الیکشن کے ریٹرننگ آفیسر کو تحریری درخواست ارسال کردی۔

اپوزیشن لیڈر نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ 14 فروری کو وزیر اعلیٰ سندھ نے نیشنل میڈیا کے سامنے سینیٹ انتخابات میں سندھ سے ووٹوں سے زیادہ دس سیٹیں حاصل کرنے کا بیان دیا۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ الیکشن رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سینیٹ انتخابات میں ملوث ہوئے ہیں۔ ووٹوں سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے کا بیان دیکر وزیر اعلی کرپٹ پریکٹس میں ملوث ثابت ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے سندھ سے دس سیٹیں حاصل کرکے وفاقی حکومت کو سرپرائز دینے کا بیان دیا تھا۔ وزیر اعلی سندھ کے خلاف الیکشن رولز کے تحت کارروائی کرکے ممبر صوبائی اسمبلی کی سیٹ سے نااہل قرار دیا جائے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا سہارا لینے والی پارٹیاں اپنی مقبولیت کھو بیٹھی ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا سینیٹ انتخابات میں ووٹوں سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے کا بیان اعتراف جرم ہے۔

مزید پڑھیں:سینیٹ انتخابات: پی ٹی آئی سندھ میں اختلافات ختم کرانے کیلئے وزیرِ خارجہ کراچی پہنچ گئے

وزیراعلیٰ سندھ سینیٹ انتخابات میں خرید فروخت کرنے کا اعتراف کر چکے ہیں،وزیر اعلیٰ کے اس بیان کو سپریم کورٹ میں بطور ثبوت پیش کیا جائے گا۔

Related Posts