مشیرِ خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کی صدارت آج کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشیرِ خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کی صدارت آج کریں گے
مشیرِ خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کی صدارت آج کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے امورِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج وفاقی دارالحکومت میں ہوگا جس کے دوران 13 نکاتی ایجنڈا زیرِ غور آئے گا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی 13 نکاتی ایجنڈے میں شامل برآمدی شعبے کے لیے گیس اور آر ایل این جی کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لے گی۔

رابطہ کمیٹی بلوچستان میں شعبۂ زراعت کے تحت ٹیوب ویلز کی مختص سبسڈی پر بھی غور کرے گی۔ اس کے علاوہ درآمدی پالیسی آرڈر میں ترامیم کی تجاویز پیش کی جائیں گی۔

کمیٹی افغان مہاجرین سے متعلق منصوبوں کے لیے گرانٹس کی منظوری بھی دے گی جبکہ 13 نکاتی ایجنڈے میں ٹورازم اینڈ ڈویلپمنٹ فنڈ کے لیے 1 ارب کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  مشیر برائے امورِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا  کہ پاکستان میں غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری 1 ارب 56 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں گزشتہ روز مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری 66 فیصد تک بڑھ گئی جبکہ یہ اعدادو شمار گزشتہ برس جولائی سے رواں برس جنوری تک کے ہیں۔

مزید پڑھیں: غیر ملکی سرمایہ کاری 1 ارب 56 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ

Related Posts