غیر ملکی سرمایہ کاری 1 ارب 56 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Kamyab Jawan Program loan limit raised to Rs25 million

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: مشیر برائے امورِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری 1 ارب 56 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں گزشتہ روز مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری 66 فیصد تک بڑھ گئی جبکہ یہ اعدادو شمار گزشتہ برس جولائی سے رواں برس جنوری تک کے ہیں۔

گزشتہ ماہ تک کے اعدادو شمار بتاتے ہوئے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے کے دوران کی گئی سرمایہ کاری سے 66 فیصد زائد ہے۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ جنوری 2020ء میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 22 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا جو جنوری 2019ء کے مقابلے میں 52 فیصد زیادہ ہے۔ 

https://twitter.com/a_hafeezshaikh/status/1229721144774676480

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری کی مالیت 1 ارب 61 کروڑ 32 لاکھ ڈالر ہو گئی ہے جبکہ جنوری 2019ء میں غیر ملکی سرمایہ کاری 15 کروڑ 77 لاکھ ڈالر تھی۔

اس کے علاوہ حکومتی تمسکات میں جنوری 2020ء کے دوران  غیر ملکی سرمایہ کاری 1 ارب 38 کروڑ ڈالر رہی جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا جنوری 2020ء تک براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 65 فیصد اضافہ ہوا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر اعظم کے مشیر برائے امورِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا  کہ ٹیکس جمع کرنے میں پاکستان کبھی اچھی طرح کامیاب نہیں ہوسکا، ترقی یافتہ بننے کے لیے اپنے لوگوں پر دھیان دینا ضروری ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں گزشتہ ہفتے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ ہم پر تنقید کرنے والی اپوزیشن پہلے خود آئی ایم ایف میں جا چکی ہے۔ملکی استحکام کی بات سے قبل پاکستان کے حقائق کو سمجھنا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: ترقی کیلئے اپنے لوگوں پر توجہ دینا ضروری ہے۔ڈاکٹرحفیظ شیخ

Related Posts