اپنے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے گھر سے بھاگنا پڑا، شہناز گِل کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپنے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے گھر سے بھاگنا پڑا، شہناز گِل کا انکشاف
اپنے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے گھر سے بھاگنا پڑا، شہناز گِل کا انکشاف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شہناز گِل کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے گھر سے بھاگ گئی تھیں۔

بھارتی ٹی وی شو انڈین آئیڈل 13کے آنیوالے ایک شو کا پرومو بھارتی چینل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے جس میں شہناز کو کنٹیسٹنٹ سے بات کرتے اور ان کا حوصلہ بڑھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مجھے زندگی میں اپنے سپنوں کو پورا کرنا تھا لیکن فیملی سپورٹ کرنے والی نہیں تھی، لہٰذا میں گھر سے بھاگ گئی تھی۔اداکارہ نے کہا کہ حال ہی میں اپنی والدہ کو پہلے غیر ملکی دورے پر دبئی لے کر گئی اور یہ احساس غیریقینی تھا کیوں کہ اپنے والدین کیلئے ہمیشہ کچھ کرنا اچھا لگتا ہے۔

بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ آپ بہت خوش قسمت ہو کہ آپ کو والدین کی سپورٹ حاصل ہے جومجھے حاصل نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں بہت کم خاندان ایسے ہیں جو ورکنگ ویمن کو سپورٹ کرتے ہیں۔

Related Posts