حکومت سیر و سیاحت کے فروغ کیلئے جامع پالیسی تشکیل دے رہی ہے۔وزیرِ اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت سیر و سیاحت کے فروغ کیلئے جامع پالیسی تشکیل دے رہی ہے۔وزیرِ اعظم
حکومت سیر و سیاحت کے فروغ کیلئے جامع پالیسی تشکیل دے رہی ہے۔وزیرِ اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت شعبۂ سیر و سیاحت کو فروغ دینے کیلئے جامع پالیسی تشکیل دے رہی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق عالمی یومِ سیاحت کے موقعے پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت شعبۂ سیاحت کے فروغ کیلئے جامع پالیسی وضع کر رہی ہے تاکہ ملک میں سیاحت کا شعبہ ترقی کرے۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پالیسی میں شعبۂ سیاحت سے منسلک تمام سیکٹرز کا خیال رکھا جائے گا تاکہ سیاحت سے دیگر شعبے بھی مستفید ہوں اور ملکی معیشت میں تعمیر و ترقی ممکن ہوسکے۔

سیاحت کے عالمی دن کے موقعے پر وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومتِ پاکستان شعبۂ سیاحت کی تعمیر و ترقی اور دیہی علاقہ جات میں سیر و سیاحت کے فروغ پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے متعدد نئے مقامات دریافت کیے گئے ہیں جن سے مقامی افراد کی معاشی و سماجی حیثیت  مستحکم ہوگی اور سیاحت سے ملک ترقی کرے گا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل صدرِ مملکت  ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں شعبۂ سیاحت کا فروغ اور پیش رفت ملکی معیشت اور تعمیر و ترقی کیلئے اہم ہے۔

یومِ سیاحت کے موقعے پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کے دیہی علاقوں میں سیاحت سے متعلق سرگرمیوں کے فروغ سے ملکی معیشت کا حجم بڑھے گا جس سے ملک تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے نئے سفر پر چل نکلے گا کیونکہ پاکستان میں شعبۂ سیاحت کیلئے وسیع و عریض مواقع موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  شعبۂ سیاحت میں پیش رفت معیشت کیلئے اہم ہے۔صدرِِ مملکت

Related Posts