عمر شریف کیلئے ایک ایک منٹ قیمتی، حکومت امریکا روانگی کیلئے اقدامات اٹھائے،اہلیہ کی اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Zareen Ghazal

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان کے معروف کامیڈین عمر شریف کی اہلیہ زریں عمر کا کہنا ہے کہ عمر شریف کیلئے ایک ایک منٹ قیمتی ، حکومت امریکا روانگی کیلئے اقدامات اٹھائےتاکہ ان کی اوپن ہارٹ سرجری کروائی جاسکے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم عمران خان عمر شریف کی مدد کیلئے تیار، شہباز گل کی تصدیق

سینئر کامیڈین اور اداکار عمر شریف کی اہلیہ زریں عمر کاکہنا ہے کہ ہم نے حکومت اور کسی ادارے سے مالی امداد کی درخواست نہیں کی۔ ہم عمر شریف کا ویزا جلد سے جلد حاصل کرنے کیلئے مدد مانگ رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہےکہ اس وقت عمر شریف کیلئے ایک ایک منٹ قیمتی ہے، اگرانہیں امریکا منتقل نہیں کیا گیا توان کی یہاں اوپن ہارٹ سرجری کرنا پڑے گی جوان کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دل کے عارضے میں مبتلا عمر شریف کی طبیعت میں تاحال بہتری نہیں آسکی اور وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔وزیراعظم آفس کی جانب سے کہا گیا کہ ویزے کیلئے کوشش کی جارہی ہے،امید ہے کہ ویزاجلد جاری ہوجائےگا۔

زریں عمر کا کہنا ہے کہ ہمیں عمر شریف کیلئے ائیر ایمبولینس کی بھی ضرورت پڑے گی کیونکہ ان کی حالت ایسی نہیں کہ وہ عام فلائٹ میں سفر کرسکیں۔

Related Posts