وزیر اعظم عمران خان عمر شریف کی مدد کیلئے تیار، شہباز گل کی تصدیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان عمر شریف کی مدد کیلئے تیار، شہباز گل کی تصدیق
وزیر اعظم عمران خان عمر شریف کی مدد کیلئے تیار، شہباز گل کی تصدیق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے عمر شریف کی مالی امداد کی ہامی بھر لی، معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے معروف اداکار کو بیرونِ ملک بھیجنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر اپنے پیغام میں معروف ٹی وی میزبان وسیم بادامی نے کہا کہ کچھ دیر قبل وزیر اعظم کے دفتر سے فون آیا ہے اور کہا گیا کہ عمر شریف کے بیرونِ ملک سفر کو یقینی بنایا جائے گا۔

پیغام میں وسیم بادامی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم آفس سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا گیا کہ عمر شریف کے علاج کیلئے بیرونِ ملک سفر کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے عوام سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ 

قبل ازیں معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر اعظم آفس عمر شریف سے رابطے میں ہے۔ بادامی صاحب سے صبح ہی بات ہوئی ہے۔ جیسے ہی ہمیں مزید معلومات ملتی ہیں، فوری کام شروع کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہورومعروف مزاحیہ اداکار عمر شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی، انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے علاج کی خاطر بیرونِ ملک جانے میں مالی امداد کی اپیل کی۔

 مشہورومعروف ٹی وی و اسٹیج ایکٹر اور کامیڈین عمر شریف کچھ عرصے سے علالت کے باعث شوبز انڈسٹری سے غائب رہے۔ حال ہی میں ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں عمر شریف بیمار نظر آئے۔

مزید پڑھیں: عمر شریف کی طبیعت انتہائی ناساز، عمران خان سے مالی امداد کی اپیل

Related Posts