طلبہ کی موجیں ختم، حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں کم کردیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

summer vacations

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کیلئے تعلیمی سیشن 21 -2020 کا کیلنڈر جاری کردیا گیا، نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہو گا، موسم گرما کی چھٹیاں کم کر کے ایک ماہ کر دی گئیں۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے زیر انتظام تمام ایلیمنٹری اسکول،پرائیویٹ پبلک اسکول اور مدارس یکم فروری سے کھول دیئے جائیں گے،نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

وفاقی نظامت تعلیمات کے مطابق موسم گرما کی چھٹیاں 2 جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گی، پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات 18 سے 31 مئی تک ہوں گے، پہلی سے چوتھی اور چھٹی ساتویں کے امتحانات یکم سے 15 جون تک ہوں گے، پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات کے نتائج کا اعلان 30 جون کو ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی وباء کے باعث سال 2020 کے دوران تعلیمی ادارے جزوی طور پر کھل سکے تاہم آن لائن تدریس کا سلسلہ جاری رہا لیکن اس وقت ملک میں تمام تعلیمی ادارے کھل چکے ہیں اور تعلیمی سلسلہ مکمل طور پر بحال ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں:ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن پنجاب پر تعلیمی ادارے کی رجسٹریشن کیلئے رشوت طلبی کا الزام

وفاقی نظامت تعلیمات نے کورونا کی وجہ سے تعلیمی سال کے نقصان کے پیش نظر امسال موسم گرما کی چھٹیاں ایک ماہ کم کردی ہیں جس کے تحت موسم گرما کی چھٹیاں 2 جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گی۔

Related Posts