وزارت صحت نے ایڈز کے تدارک کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنایا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انسدادِ ڈینگی کی قومی پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا اعلان
انسدادِ ڈینگی کی قومی پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ وفاق صوبوں کے ساتھ ملکر ایڈز کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

حکومت ایڈزکے تدارک کیلئے وزارت صحت موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے ، وزارت صحت نے ایڈز کے تدارک کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنایا ہے جس کا مقصد استعمال شدہ سرنجوں پر پابندی لگانا ھے۔

پیر کو ایڈز کے تدارک اور آگاہی مہم کے سلسلے میں واک کا انعقادکیا گیا، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرز ظفرمرزا نے واک کی قیادت کی۔

مزید پڑھیں :پاکستان میں ایڈز کے ایک لاکھ پینسٹھ ہزار مریض موجود،وزارتِ صحت کا انکشاف

اس موقع پر معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ایڈزکے تدارک کیلئے وزارت صحت موثر اقدامات کو یقینی بنارھی ھے۔انہوں نے کہا کہ وفاق صوبوں کے ساتھ ملکر ایڈز کے خاتمے کیلئے پرعزم ھے ۔

انہوں نے کہا کہ وزارت صحت نے ایڈز کے تدارک کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنایا ھے جس کا مقصد استعمال شدہ سرنجوں پر پابندی لگانا ھے،سکریننگ کے بغیر انتقال خون کا راستہ بند کرنا ھے ،اس سے خطرناک مرض کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزارت صحت نے انجکشن سیفٹی کے حوالے سے ایک جامع منصوبہ تشکیل دیا ھے ،انجکشن سیفٹی کی ٹاسک فورس مستعدی کے ساتھ اس منصوبے پر کام کر رہی ھے ۔انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس ڈریپ کے ساتھ ملکر محفوظ انجیکشنز کیلئے قواعد وضع کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں ایڈز کے پھیلنے کی بڑی وجہ ایک سرنج کا بار بار استعمال تھا۔

یہ بھی پڑھیں :ایسی 10 عادات جو آپ کو کینسر جیسے موذی مرض سے نجات دِلا سکتی ہیں

معاون خصوصی نے کہا کہ آئندہ سال ایک ہی بار استعمال ہونیوالی آٹو ڈسٹرکٹ سرنج استعمال ہوگی ،ایسی سرنج کووعام کیا جائے گا جو بار بار استعمال کی بجائے صرف ایک دفعہ استعمال ہو سکے،ان سرنجوں کی تیاری پر گزشتہ کئی ماہ سے کام ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیونٹی اپنے رویے بدلیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

Related Posts