وفاقی حکومت کراچی کی تعمیرو ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔گورنر سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی حکومت کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر سے متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ جس کے دوران وفاقی وزراء ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور محمد میاں سومرو بھی موجود تھے۔

متحدہ قومی موومنٹ کی طرف سے وفاقی وزیر امین الحق اور اراکینِ صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن اور کنور نوید جمیل کے ساتھ ساتھ تحریکِ انصاف کے اراکینِ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ، صدر کراچی ڈویژن خرم شیر زمان، سینئر نائب صدر پی ٹی آئی کراچی و وفاقی مشیر بحری امور محمود مولوی اور دیگر بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران سندھ میں وفاقی حکومت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان اور دیگر وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر گورنر سندھ اور اراکینِ اسمبلی کو بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران وزیرِ اعظم کی طرف سے اعلان کردہ کراچی پیکیج اور اس کے تحت صفائی ستھرائی، ٹرانسپورٹ اور فراہمی و نکاسئ آب کے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔ اِس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی مرکز ہے۔

گفتگو کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وفاقی حکومت وزیرِ اعظم کی ہدایت پر کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔ کراچی پیکیج وزیرِ اعظم کے ویژن کا حصہ ہے۔ کراچی ہم سب کا ہے جس کی تعمیر و ترقی ہماری ذمہ داری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی بار ایسوسی ایشن کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

Related Posts