حکومت ٹھیکیداروں کا معاشی قتل کر رہی ہے۔جنرل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت ٹھیکیداروں کا معاشی قتل کر رہی ہے۔جنرل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن
حکومت ٹھیکیداروں کا معاشی قتل کر رہی ہے۔جنرل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کراچی کے ترقیاتی کام کرنے والے ٹھیکیدار واجبات سے محروم ہیں جس کا نوٹس لیتے ہوئے جنرل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت ٹھیکیداروں کا معاشی قتل کر رہی ہے۔ 

وفاقی، صوبائی اور بلدیاتی اداروں پر اربوں روپے کے واجبات کے لیے جنرل کنٹریکٹرزایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالحئی خان مندوخیل نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کے تمام سرکاری اداروں میں سندھ گورنمنٹ کنٹریکٹرزکے مکمل ہونے والے ترقیاتی کاموں کے بل ادا کئے جائیں۔ٹھیکیداروں  کی ادائیگی نہ کرکے اُن کامعاشی قتل کیا جا ر ہا ہے۔

واجبات کے حوالے سے جنرل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے بتایا کہ کے ایم سی سمیت تمام ڈی ایم سیز میں کام کرنے والے کنٹرویکٹرز کا کوئی پرسان حال نہیں۔ چیئرمین ڈی ایم سی ویسٹ اظہار الد ین احمد کنٹریکٹروں کے مسائل حل کرنے کے اپنے وعدوں کی پاسداری کریں۔

چیئرمین جنرل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ صوبائی اور مرکزی حکومتیں اپنے ذیلی اداروں کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے بقایاجات کے مسائل کا نوٹس لیں اور تمام کنٹریکٹرز کے بقایا جات کو کلیئر کیا جائے جبکہ متعلقہ سرکاری اداروں خاص طور پر ڈی ایم سی ویسٹ کو ترقیاتی کاموں کے مزید ٹینڈرز کرنے سے روکاجائے۔

وہ جنرل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے آفس میں ضلع غربی کے کنٹریکٹرز کے مسائل کا جائزہ لینے کے موقعے پر رہبر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں اور دیگر کنٹریکٹرزکے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔مشترکہ اجلاس صدر عبداللہ جان آفریدی کی سربراہی میں منعقد ہوا۔

جنرل سیکریٹری عجب خان نے تنظیم کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور اجلاس کا ایجنڈہ پیش کیا۔اجلاس میں رہبر ایسوسی ایشن کے رہنما خائستہ رحمان،محمدیوسف خان،نادر خان،حیات اللہ خان، سرفراز اور جنرل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے سینئرنائب صدرنصیراحمدبلوچ سمیت دیگر شریک ہوئے۔ 

اس کے علاوہ ڈپٹی جنرل سیکریٹری ایازخان باوانی،سیکریٹری انفارمیشن نوراللہ اچکزئی، اسماعیل خان، صابرخان،یارخان،محمد اقبال خان سواتی و دیگر نے شرکت اورخطاب کیا اور اس موقع پرتمام اراکین کے اعزاز میں چائے پارٹی کااہتمام کیا گیا تھا ۔

بعد ازاں رہبرکمیٹی کے راکین نے جنرل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے دفتر کا تفصیلی دورہ کیا اور کام کے  مختلف شعبے دیکھے اور ان کو معیاری قرار دیا ۔اجلاس میں کہا گیا کہ ٹھیکیداروں کو احتجاج پر مجبور کیا جا رہا ہے۔اعلیٰ حکام فوری ٹھیکیداروں کے واجبات کی ادائیگی کا انتظام کریں۔

Related Posts