گوگل نے نئے صارفین کیلئے نجی معلومات خفیہ رکھنے کی سیٹنگز سخت کردیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نے نئے صارفین کیلئے نجی معلومات خفیہ رکھنے کی سیٹنگز سخت کردیں
گوگل نے نئے صارفین کیلئے نجی معلومات خفیہ رکھنے کی سیٹنگز سخت کردیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

انٹرنیٹ سرچ کی سب سے اہم ویب سائٹ گوگل نے نئے صارفین کیلئے سرچ ڈیٹا اور مقامات کی تاریخ (لوکیشن ہسٹری) کو از خود ڈیلیٹ کرنے کے حوالے سے سیٹنگز کو سخت کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوگل نے یہ اقدام 18 ماہ کے ڈیٹا کو از خود ڈیلیٹ کرنے کے آپشن کے حوالے سے اٹھایا ہے جس کا مقصد پرائیویسی سیٹنگز کے حوالے سے عوامی اعتماد کو گوگل پر بحال کرنا ہے۔

حالیہ دنوں میں گوگل اور فیس بک پر عوامی ڈیٹا لوگوں کی مرضی کے خلاف چرانے کے الزامات کے ردِ عمل میں گوگل نے اقدام اٹھاتے ہوئے عوام کے اعتماد کو تقویت دی ہے۔

دوسری جانب گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ ہمارا یقین ہے کہ مصنوعات کو عوام کی معلومات اس وقت تک اپنے پاس رکھنی چاہئیں جب تک وہ عوام کیلئے مفید ثابت ہوں۔

گوگل کے سرچ ہسٹری سیٹنگز کو سخت کرنے کے اقدامات کو مفید قرار دیتے ہوئے ادارے کے سی ای او نے کہا کہ ہم ڈیفالٹ کے طور پر عوام کا کم ڈیٹا ہی اپنے پاس رکھیں گے تاکہ ان کا ہم پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔

سی ای او نے وضاحت کی کہ نیا گوگل اکاؤنٹ بناتے ہوئے عام طور پر صارفین کیلئے یہ آپشن سیلیکٹ رہے گاکہ ان کا ڈیٹا 18 ماہ کے بعد خود بخود ڈیلیٹ کردیا جائے۔ اس ضمن میں صارفین پر عائد شرط کو ختم کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گوگل کی سرچ ہسٹری 18 ماہ کے بعد بھی عموماً ڈیلیٹ نہیں کی جاتی اور صارفین کا طویل عرصے کا سرچ ڈیٹا گوگل کو دستیاب رہتا ہے جس کی بنیاد پر اشتہارات سے متعلق فیصلے کیے جاتے ہیں۔

نئے آپشن کے تحت اگر کوئی صارف گوگل سے ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کی درخواست نہ بھی کرے تو گوگل از خود اس کی سرچ ہسٹری 18 ماہ بعد خود بخود ڈیلیٹ کردے گا جبکہ صارفین کی بڑی تعداد اس اقدام سے خوش نظر آتی ہے۔ ؎

Related Posts