غزہ جنگ: پاکستانی بینک کا بائیکاٹ کیوں کیا جا رہا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

غزہ پر اسرائیل کی ایک ماہ سے جاری وحشیانہ بمباری پر پورے عالم اسلام میں شدید غم و غصے کی لہر پھیلی ہوئی ہے، اس ضمن میں عوامی سطح پر ان مختلف بین الاقوامی کمپنیوں اور اداروں کے بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے جو کسی بھی طرح اسرائیل کے ساتھ شراکت اور قربت رکھتے ہیں۔

پاکستان میں اب اس فہرست میں حیران کن طور پر ایک مقامی مالیاتی ادارہ بینک الفلاح بھی شامل ہوگیا ہے، جو بظاہر عوامی سطح پر ایک اسلامی اور غیر سودی بینک کے طور پر شناخت رکھتا ہے۔

اس حوالے سے سماجی رابطوں کی معروف اور مقبول سائٹ ایکس پر “بائیکاٹ بینک الفلاح” ٹرینڈ کر رہا ہے، آئیے جانتے ہیں اس ٹرینڈ کی وجہ کیا ہے اور اس بینک نے ایسا کیا کر دیا ہے جس کی وجہ سے اس کے بائیکاٹ کی مہم شروع کر دی گئی ہے؟

بائیکاٹ بینک الفلاح #BoycotteBankAlFalah  کے ٹرینڈ کے ساتھ صارفین کی بڑی تعداد یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ مذکورہ بینک نے فلسطین کے مسلمانوں کیلئے عطیات جمع کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں ایکس صارفین بینک الفلاح کی جانب سے مبینہ طور پر عطیات وصول کرنے سے انکار کے دعوے کے ثبوت پر مختلف اسکرین شاٹس بھی شیئر کر رہے ہیں جن میں بظاہر عطیات کی وصولی سے انکار کی بات کی گئی ہے۔

قاسم سلیمانی کی موت پر عمران خان نے کیا کہا تھا؟ امریکی ماہر نے بات کلیئر کردی

بہت سے صارفین شدید ردعمل میں اپنے زیر استعمال مذکورہ بینک کے اے ٹی ایم کارڈز توڑ کر ان کی تصویریں بھی شیئر کر رہے ہیں اور اس بینک کے صارفین سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ اس کے ساتھ اپنا مالیاتی لین دین ختم کردیں۔

ان دعوؤں اور اس مہم کے حوالے سے تاحال مذکورہ بینک کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید جاری نہیں کی گئی ہے۔

Related Posts