قاسم سلیمانی کی موت پر عمران خان نے کیا کہا تھا؟ امریکی ماہر نے بات کلیئر کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بین الاقوامی امور اور انٹرنیشنل پالیٹکس پر نظر رکھنے والے امریکی ماہر مائیکل کوگلمین کا کہنا ہے کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا جشن منایا ہو۔

مائیکل کوگل مین واشنگٹن ڈی سی میں ووڈرو ولسن انٹرنیشنل سینٹر فار اسکالرز میں ایشیا پروگرام کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور جنوبی ایشیا کے لیے سینئر ایسوسی ایٹ ہیں اور کئی خبر رساں اداروں کیلئے مضامین بھی لکھتے ہیں۔

پنڈی ٹریفک پولیس نے سری لنکن کھلاڑی کے ’’ٹائم آؤٹ‘‘ کو منفرد اشتہار میں تبدیل کردیا

ٹرمپ کے بیان کے بعد عالمی سطح پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے مائیکل کوگلمین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹوئٹ کیا، انہوں نے لکھا کہ ’مجھے (اس بحث میں شامل ہونے میں) دیر ہوگئی ، لیکن واضح رہے کہ اس میں کوئی صداقت نہیں کہ عمران خان نے قاسم سلیمانی کے قتل پر جشن منایا ہو اور اسے اپنی زندگی کا بہترین واقعہ قرار دیا ہو، ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں کہا ہے کہ انہوں (عمران خان) نے ایسا کیا تھا۔ ہرگز نہیں، بالکل بھی نہیں۔‘

 

 

خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ میری زندگی کا سب سے بڑا واقعہ وہ تھا، جب میں نے سنا کہ سلیمانی کو قتل کردیا گیا ہے، میں نے اپنا آفس چھوڑا اور اپنے گھر گیا، میں اپنے گھر میں ایک ہفتے تک تنہائی میں رہا، میں نے ایک ہفتے تک اس پر غور کیا۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان میں خوشی منانے یا افسوس کرنے کا کوئی ذکر نہیں تھا، لیکن لوگوں نے اپنے نظریے کے مطابق اس بیان کا استعمال کیا۔ کچھ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان کو قاسم سلیمانی کی موت پر خوشی ہوئی تھی تو کچھ نے کہا کہ ان کے بیان کا مطلب افسوس تھا۔

Related Posts