ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شام میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایرانی کمانڈر کی تہران میں نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے میجر جنرل رضا موسوی کی نماز جنازہ کی امامت کی۔

ایرانی کمانڈر رضا موسوی پیر کو شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل کے میزائل حملے میں جاں بحق ہوئے تھے، وہ شام میں مزاحمتی یونٹ کے انچارج تھے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے دھکمی دی تھی کہ اسرائیل کو رضا موسوی کے قتل کی قیمت چکانی ہوگی۔

روسی طیارے نے منجمد دریا پر کیوں لینڈ کیا؟

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا نے 3 جنوری 2020 کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا جس میں جنرل قاسم ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔

Related Posts