عید الاضحی کیلئے اسلام آباد میں ایس او پیز کے تحت 4 مویشی منڈیاں قائم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Four cattle markets have been set up in Islamabad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :عید الاضحی کے موقع پر شہر اقتدار میں چار مویشی منڈیاں لگانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے ،وزارت داخلہ نے چیف میونسپل آفیسر کی مویشی منڈیوں سے متعلق تجویز مان لی ہیں۔

ایس او پیز کے تحت اسلام آباد بارہ کہو، روات،ترنول،ترامڑی میں مویشی منڈیاں لگ گئیں، عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے مویشی منڈیاں کم سے کم ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایس او پیز کے مطابق مویشی منڈیوں میں ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا ۔

مویشی منڈیوں میں آنے والے گاہکوں کو سینی ٹائزر استعمال کرایا جائے گا، این سی او سی نے بھی اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی تجویز منظور کر لی ہیں جبکہ مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اورشہریوں کے لیے مزید موثر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

چیف میونسپل آفیسر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں چار مویشی منڈیاں اس لئے لگائی جارہی ہیں تاکہ منڈیوں میں کم سے کم رش ہو اور کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے لیے اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کٹھن کام ہوگا

اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی تجویز منظور کر لی گئی ہیں جبکہ مویشی منڈی میں بیوپاریوں شہریوں کے لیے مزید موثر اقدامات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

Related Posts