خالی دماغ کے جوکر نریندر مودی میں اقلیتیوں سے نفرت بھری ہے۔سابق بھارتی سپریم کورٹ جج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خالی دماغ کے جوکر نریندر مودی میں اقلیتیوں سے نفرت بھری ہے۔سابق بھارتی سپریم کورٹ جج
خالی دماغ کے جوکر نریندر مودی میں اقلیتیوں سے نفرت بھری ہے۔سابق بھارتی سپریم کورٹ جج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے وزیر اعظم نریندر مودی کو جوکر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دل میں اقلیتوں کے خلاف نفرت بھری ہوئی ہے جبکہ بھارت میں طوفان آ رہا ہے اور کسی کوکوئی پروا نہیں۔

سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے کہا کہ نریندر مودی جیسا جوکر ملک کی قسمت کا مالک بن بیٹھا ہے جبکہ دوسری جانب بھارت میں آنے والا طوفان لاکھوں افراد کو بہا لے جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: انٹر پارلیمانی یونین کے جنرل اسمبلی اجلاس میں بھارت نے پاکستان سے شکست تسلیم کر لی

مرکنڈے کاٹجو نے کہا کہ عوام کی آنکھیں اور کان بند ہیں جبکہ بھارت میں اداروں  کو کمزور کرکے کھوکھلا کیا جاچکا ہے اور ملک کی معیشت آخری سانسیں لے رہی ہے جبکہ مودی یوگا ڈے اور گائے تحفظ پر لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مہارت رام مندر کی تعمیر سے لے کر یوگا ڈے اور گائے کے تحفظ جیسی شعبدہ بازیوں تک محدود ہوچکی ہے اور وہ ملکی مفادات کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی عدالت عظمیٰ کے سابق جج مرکھنڈے کاٹجو نے کہا  کہ بھارت کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر گلے کی ہڈی ثابت ہوسکتا ہے جسے اگلنا اور نگلنا دونوں ہی ناممکن ہوں گے۔

برطانوی انگلش میگزین دی ویک میں رواں ماہ شائع کردہ  اپنے ایک آرٹیکل میں بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکھنڈے کاٹجو نے کہا کہ مودی حکومت جموں و کشمیر میں متعصبانہ پالیسیاں اپنانے میں ملوث ہے جس کے باعث بھارت کے لیے کشمیر ویتنام ثابت ہوسکتا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں لاوا پک رہا ہے جو اس طرح پھٹے گا کہ فتح کا جشن منانے والوں کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں:مقبوضہ کشمیر بھارت کے لیے گلے کی ہڈی بن جائے گا۔ سابق جج بھارتی سپریم کورٹ

Related Posts