وزیرِ خارجہ کا امریکا سے مسئلۂ فلسطین کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ خارجہ کا امریکا سے مسئلۂ فلسطین کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ
وزیرِ خارجہ کا امریکا سے مسئلۂ فلسطین کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا سے حالیہ اسرائیلی فضائی حملوں کے تناظر میں مسئلۂ فلسطین کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ہم منصب انتھونی بلنکن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے دوران پاک امریکا تعلقات اور خطے کی صورتحال سمیت اہم بین الاقوامی امور زیرِ غور آئے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیرِ خارجہ کو وزیرِ اعظم کے نیا پاکستان ویژن سے متعلق نکات پر آگہی دی اور مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی طرف بھی توجہ دلائی۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسرائیل کے حالیہ حملوں پر پاکستانی قوم میں تشویش اور اضطراب پایا جاتا ہے۔ انہوں نے فلسطین میں کشیدگی کم کرنے اور قیامِ امن کیلئے امریکا کی طرف سے مؤثر کردار کی ضرورت پر زور دیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی توجہ جغرافیائی و اقتصادی ترجیحات پر مرکوز ہے۔ پاکستان اور امریکا کے وزرائے خارجہ کے مابین مختلف شعبہ جات میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور بھی زیرِ غور آئے۔

یادرہے کہ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کا فضائی حملہ مسلسل 8 روز سے جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 58 بچوں اور 34 خواتین سمیت 197 مظلوم فلسطینی شہید ہو گئے۔

 اسرائیلی فورسز نے فضا سے غزہ سمیت دیگر علاقوں میں مظلوم فلسطینیوں کے گھروں کو نشانہ بنایا۔ مزید 2 عمارات پر بمباری کے نتیجے میں 42 مزید افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، 58 بچوں سمیت 197فلسطینی شہید

Related Posts