اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، 58 بچوں اور 34خواتین سمیت 197فلسطینی شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، 55 بچوں سمیت شہادتوں کی تعداد 197 ہو گئی
اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، 55 بچوں سمیت شہادتوں کی تعداد 197 ہو گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

غزہ: مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کا فضائی حملہ مسلسل 8 روز سے جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 58 بچوں اور 34 خواتین سمیت 197 مظلوم فلسطینی شہید ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے فضا سے غزہ سمیت دیگر علاقوں میں مظلوم فلسطینیوں کے گھروں کو نشانہ بنایا۔ مزید 2 عمارات پر بمباری کے نتیجے میں 42 مزید افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔

اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 197 تک جاپہنچی جن میں 58 بچے اور 34 خواتین بھی شامل ہیں۔ مغربی کنارے کے کئی شہروں میں مظاہرین پر بھی اسرائیل نے بمباری کی۔

بمباری کے نتیجے میں بے شمار مظلوم فلسطینی زخمی ہوگئے۔ مسلسل 8 روز سے جاری حملوں کے باعث ہزاروں شہری بے گھر ہو گئے۔ بے شمار والدین اپنے بچوں سے اور متعدد بچے اپنے والدین سے بچھڑ گئے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے بے کس اور اپنے دفاع سے محروم فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا بے رحمانہ اور بلاامتیاز استعمال، عالمی انسانی و بنیادی حقوق سمیت عالمی قوانین اور اصولوں کی سنگین اورکھلی خلاف ورزی ہے۔

گزشتہ روز او آئی سی اجلاس سے ورچؤل خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حالیہ اسرائیلی جارحیت کا کوئی جواز نہیں اور نہ ہی اس سے آنکھیں چرائی جاسکتی ہیں،عالمی برادری فلسطینیوں کیخلاف طاقت کے غیرقانونی اور بے رحمانہ استعمال کو فوری رکوائے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی کارروائیاں ناقابل قبول، غزہ میں بمباری بندکی جائے، وزیرِ خارجہ

Related Posts