مسئلۂ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ عالمی تنازعہ ہے۔وزیرِ خارجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FM will undertake official visit to Romania, Spain

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلۂ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ اقوامِ متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل میں حل طلب بین الاقوامی تنازعہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرا مؤقف بالکل واضح ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر عالمی سطح پر ایک تسلیم شدہ تنازعہ ہے۔

پیغام میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلۂ کشمیر اقوامِ متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود اور حل طلب تنازعہ ہے جس کا حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا ہے۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں میں کہا گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے زیرِ سایہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو حقِ رائے دہی دیا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر سے متعلق کوئی بات بھارت کا اندرونی معاملہ قرار نہیں دی جاسکتی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر مودی حکومت مقبوضہ کشمیر پر اٹھائے گئے 5 اگست کے اقدامات واپس لے لے تو پاکستان مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

گزشتہ ماہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک میڈیا کو دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ اپنے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے تیار ہے اگر بھارت 5 اگست کے یکطرفہ و غیر قانونی اقدامات واپس لے لے۔

مزید پڑھیں: بھارت 5اگست کے اقدامات واپس لے، پاکستان مذاکرات کیلئے تیار ہے۔وزیرِ خارجہ

Related Posts