اقوامِ متحدہ اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی منظوری دے۔وزیرِ خارجہ کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوامِ متحدہ اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی منظوری دے۔وزیرِ خارجہ کا مطالبہ
اقوامِ متحدہ اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی منظوری دے۔وزیرِ خارجہ کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام مخالف سرگرمیوں (اسلاموفوبیا) کے خلاف عالمی دن منانے کی منظوری دی جائے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ کے اجلاس سے ورچؤل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں جان بوجھ کر اشتعال انگیزی پھیلانے اور اسلام کے خلاف نفرت کے اظہار کی مذمت کیلئے اسلامو فوبیا کا عالمی دن منایا جائے جس کی منظوری اقوامِ متحدہ کو دینی چاہئے۔

ورچؤل خطاب کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ دنیا بھر میں اسلامو فوبیا پھیل رہا ہے جس سے انتہا پسندی، نفرت اور اشتعال انگیزیوں کو فروغ مل رہا ہے جس کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال بھی جاری ہے۔ آزادئ اظہار کا مطلب دوسروں کی تضحیک یا عقائد کی توہین نہیں ہوتا۔

خطاب کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ اسلاموفوبیا کو ریاستوں کی سطح پر فروغ دیا جارہا ہے جس سے مذہبی منافرت اور تشدد بڑھ رہا ہے۔ اقوامِ متحدہ نے سالہا سال تشدد اور نفرت کے خلاف بھرپور کام کیا لیکن یہ کسی جگہ ختم ہوتا نظر نہیں آتا۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مذہبی عقائد کی بنیاد پر نفرت، تشدد پسندی اور اشتعال انگیزی کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔ پاکستان مذہبی رواداری، ہم آہنگی اور مساوات کی فضاء کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے جس کیلئے ملک کے اندر اور عالمی سطح پر بھی ہماری کاوشیں جاری ہیں۔ 

Related Posts