ہر جرم کو دہشت گردی قرار نہ دیا جائے۔ارطغرل غازی کا اسلاموفوبیا کے خلاف پیغام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جرم کو دہشت گردی قرار نہ دیا جائے۔ارطغرل غازی کا اسلاموفوبیا کے خلاف پیغام
جرم کو دہشت گردی قرار نہ دیا جائے۔ارطغرل غازی کا اسلاموفوبیا کے خلاف پیغام

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں زبردست مقبولیت حاصل کرنے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے ہیرو انگین آلتان دوزیاتان نے اسلاموفوبیا کے خلاف پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر جرم کو دہشت گردی قرار نہیں دینا چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ارطغرل غازی کا کردار نبھانے والے ترک فنکار انگین آلتان دوزیاتان نے کہا کہ جرمنی کے ایک عالمِ دین سے کسی نے اسلام اور دہشت گردی کے تعلق کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی جنگِ عظیم کس نے شروع کی؟  وہ مسلمان نہیں تھے۔

پیغام میں ارطغرل غازی کے ہیرو نے کہا کہ جرمن اسکالر نے اگلا سوال کیا کہ دوسری جنگِ عظیم کس نے شروع کی؟ وہ مسلمان نہیں تھے۔ کس نے ہولوکاسٹ میں 60 لاکھ یہودیوں کا قتلِ عام کیا؟ یہ کام مسلمانوں نے نہیں کیا۔ کس نے 2 کروڑ مسلمانوں کو قتل کیا اور کس نے جنوبی امریکا میں 5 کروڑ انڈینز کی جانیں لیں؟ غیر مسلموں نے۔

https://twitter.com/eadkski/status/1305023296069668865

ارطغرل غازی کے ہیرو کے مطابق جرمن اسکالر نے  کہا کہ کس نے افریقہ کے 18 کروڑ عوام کو غلام بنایا جن میں سے 88 فیصد جان کی بازی ہار گئے اور انہیں اٹلانٹک سمندر میں پھینک دیا گیا۔ یہ سب کام کرنے والے لوگ مسلمان نہیں تھے۔ سب سے پہلے یہ بات جان لیجئے۔

ہیرو انگین آلتان دوزیاتان نے کہا کہ آپ کو سب سے پہلے دہشت گردی کی تعریف درست طریقے سے کرنا ہوگی۔ اگر کوئی غیر مسلم کوئی غلط کام کرے تو وہ محض جرم ہوتا ہے لیکن اگر مسلمان یہی کام کرے تو اسے دہشت گرد قرار دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ مسلمانوں کے خلاف یہ دوہری پالیسی بند کرے اور پھر ہم اپنے اصلی نکتے کی طرف آئیں گے۔ ہمارا نکتہ یہ ہے کہ ہم مسلمان ہیں اور مجھے اپنے مسلمان ہونے پر فخر ہے۔ 

https://twitter.com/eadkski/status/1305023305074774016

یہ بھی پڑھیں: ارطغرل غازی نے آئندہ ماہ پاکستان آنے کی تصدیق کردی

 

Related Posts