روس سے سستا تیل، گیس لینے کیلئے مذاکرات کا پہلا دور کامیاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

روس سے سستا تیل اور گیس کی خریدنے پر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کامیاب ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق مذاکراتی بیٹھک میں مختلف شعبوں سے متعلق اعداد و شمار اور قلیل، درمیانی، طویل المدتی روڈ میپ پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ روس کو درآمدی قیمت سے متعلق معلومات فراہم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کروں گا، عمران خان

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تیل اور گیس کی رسد و طلب کا ڈیٹا روسی ود کو فراہم کیا گیا جب کہ مذاکرات میں شرائط، قیمت، مقدار پر حتمی ورکنگ پیپر تیار کرنے پر اتفاق ہوا اور ادائیگیوں و شپنگ کے طریقہ کار پر بھی بات چیت ہوئی۔

گیس اور تیل کی خریداری سے متعلق دونوں ملکوں کے درمیان 20 جنوری کو معاہدے طے پائیں گے۔

معاملات طے پانے کی صورت میں سالانہ 2 ارب ڈالر زر مبادلہ کی بچت ہو سکے گی اور سہ روزہ مذاکرات میں باہمی تجارت اورسرمایہ کاری کے فروغ پربھی بات ہوگی۔

پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن ایازصادق اور روسی وفد کی سربراہی روسی وزیر توانائی کریں گے۔

Related Posts