پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 256رنز کا ہدف دیدیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 256رنز کا ہدف دیدیا
پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 256رنز کا ہدف دیدیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد میں ہونے والے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 256 رنز کے تعاقب میں 9.1 اوورز میں 1 کھلاڑی کے نقصان پر 41 رنز بنا لئے۔

نیشنل بینک کرکٹ ارینا کراچی میں کھیلے جارہے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر رنز255 اسکور کیے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے مائیکل بریسویل 43 اور وکٹ کیپر بیٹر ٹام لیتھم 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ گلین فلپس 37، ڈیرل مچل 36، فِن ایلن 29، کپتان کین ولیم سن 26، مچل سینٹنر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:پہلا ون ڈے، پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنیکا فیصلہ

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے 10 اوورز میں 57 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ڈیبیوٹنٹ اسامہ میر 2 جبکہ محمد وسیم اور محمد نواز 1،1 وکٹ لے سکے۔

Related Posts