پہلا ون ڈے، پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنیکا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم میں لیگ اسپنر اسامہ میر نے ون ڈے میں ڈیبیو کیا ہے جبکہ مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ کپتان، ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی نے شان مسعود کو میچ نہ کھلانے کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، محمد رضوان، حارث سہیل، آغا سلمان، محمد نواز، اسامہ میر، نسیم شاہ، محمد وسیم اور حارث رؤف شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کین ولیمسن کا پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل بیان سامنے آگیا

کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے اور ہینری شپلی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم ڈیون کانوے، فن ایلن، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریس ویل، مچل سنٹر، ہیری شپلے، ٹم سوتھی اور فرگوسن پر مشتمل ہے۔

 

Related Posts