کراچی، کورنگی میں فائرنگ کے باعث نوجوان زخمی ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر میں کلینک پر فائرنگ سے 1 چینی ڈاکٹر ہلاک، 2 افرد زخمی
صدر میں کلینک پر فائرنگ سے 1 چینی ڈاکٹر ہلاک، 2 افرد زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے باعث نوجوان زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی میں چمڑا چورنگی کے نزدیک مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نوجوان زخمی ہوا۔ واقعے میں مزید کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسپتال میں نرسز اور خواتین کی فحش ویڈیوز بنانے والا ڈاکٹر گرفتار

شادی کی تقریب میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 7سالہ بچی جاں بحق

دوست سے بات کرنا جرم بن گیا، چچا کی فائرنگ، 8ویں جماعت کی طالبہ جاں بحق

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے باعث زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی پولیس سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے 2 ملزمان حادثے کا شکار ہو کر زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جانب سے انسانی ہمدردی دیکھنے میں آئی۔

گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے نمائش چورنگی کے قریب 2 ملزمان کو موٹر سائیکل پر سوار دیکھ کر پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تاہم دونوں نے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں:

کراچی، یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ، نمائش چورنگی پر 2 ملزمان حادثے کا شکار

ملزمان فرار ہونے کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہوئے۔ پولیس نے دونوں سے اسلحہ برآمد کرکے گرفتاری کے بعد زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔

 

Related Posts