شادی کی تقریب میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 7سالہ بچی جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شادی کی تقریب میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 7سالہ بچی جاں بحق
شادی کی تقریب میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 7سالہ بچی جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: قیوم آباد ڈی ایئریا میں شادی کی تقریب میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے معصوم 7سالہ بچی سعدیہ جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا پولیس اہلکار موئن کے ڈی اے میں تعینات ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے ملزم کے دو بھائیوں ارسلان اور نعمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: دوست سے بات کرنا جرم بن گیا، چچا کی فائرنگ، 8ویں جماعت کی طالبہ جاں بحق

مقتول 7سالہ بچی سعدیہ کے والد حنیف کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ 324/34کے تحت درج کرلیا گیا ہے،واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزم کا اسلحہ فرانزک کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

Related Posts