کراچی، یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ، نمائش چورنگی پر 2 ملزمان حادثے کا شکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ، نمائش چورنگی پر 2 ملزمان حادثے کا شکار
کراچی، یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ، نمائش چورنگی پر 2 ملزمان حادثے کا شکار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے 2 ملزمان حادثے کا شکار ہو کر زخمی ہوگئے ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نمائش چورنگی کے قریب 2 ملزمان کو موٹر سائیکل پر سوار دیکھ کر پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تاہم دونوں نے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:

خرم شیر زمان کی والدہ کے جنازے کے دوران جیب کترا پکڑ اگیا

اسپتال میں نرسز اور خواتین کی فحش ویڈیوز بنانے والا ڈاکٹر گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 7 منشیات فروش گرفتار

ملزمان فرار ہونے کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہوئے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتاری کے بعد زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جس پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر جیپ پر سوار ملزمان نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار پر سوار ذاکر نامی شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے ذاکر کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی اور عناد کے باعث پیش آیا۔ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔ 

 

Related Posts