پشاور بار نے اپنے احاطے میں اسرائیلی مصنوعات پر سختی سے پابندی عائد کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور ہائی کورٹ بار نے اپنے زیر انتظام کینٹینوں، دکانوں اور اسٹالز میں اسرائیل کی حمایت کرنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کی مصنوعات پر سختی سے پابندی عائد کر دی ہے۔

پشاور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے اس حوالے سے ایک سرکلر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں متعلقہ دکانداروں اور اسٹال ہولڈرز کو ان کی خدمات اور سروسز کے متعلق نئی گائیڈ لائنز دی گئی ہیں۔

پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تمام دکانداران، کینٹین، جنرل اسٹورز وغیرہ کو ہدایت دی جاتی ہے کہ تمام اسرائیلی پروڈکٹس مثلا کوکا کولا، پیپسی، ایکوافینا، لو بسکٹ، اور دیگر اشیاء و مشروبات پر پشاور بار ایسوسی ایشن کے احاطے میں پابندی عائد کی گئی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی کے پاس اسرائیلی پروڈکٹس پائی جائیں گی، تو جرمانہ عائد کرکے متعلقہ دکان اور کینٹین کو سیل کر دیا جائے گا۔

Related Posts