کراچی کی عمارت میں آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Three women were injured in two separate fire incidents in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں ایک رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ  نے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی جان لے لی ہے جبکہ آتشزدگی کے نتیجے میں 6افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں پیش آیا جہاں 3 منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ نے قابو پا لیا تاہم آتشزدگی کے باعث 2 خواتین اور 1 بچی سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں لگی ہوئی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جس میں اب کولنگ کا عمل جاری ہے تاہم اب بھی متعدد افراد عمارت میں موجود ہوسکتے ہیں جنہیں ریسکیو کیا جائے گا۔جاں بحق ہونے والے افراد ہجرت کالونی کی 3 منزلہ عمارت کی پہلی منزل پر رہتے تھے۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ عوام کے رش اور تنگ گلیوں کے باعث آگ بجھانے اور ریسکیو کے کاموں میں مشکلات پیش آرہی ہیں تاہم علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ 30 منٹ کی تاخیرسے جائے حادثہ پر پہنچی۔ اگر عملہ وقت پر پہنچ جاتا تو شاید جاں بحق ہونے والے افراد کو بچا لیا جاتا۔  

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی کے علاقے کیماڑی میں واقع  ساؤتھ ایشیاء پورٹ ٹرمینل (ایس اے پی ٹی ایل) کے مقام پر چائنہ پورٹ میں آگ لگ گئی جس کے بعد فائر ٹینڈرز نے آگ پر قابو پالیا۔

ساؤتھ ایشیاء پورٹ ٹرمینل پر 6 روز قبل دوپہر 12 بج کر 10 منٹ پر آگ لگی جس کی اطلاع ملتے ہی کے پی ٹی فائر ٹینڈرز  کا عملہ موقعے پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں چائنہ پورٹ پر آتشزدگی، فائر ٹینڈرز نے آگ پر قابو پا لیا

Related Posts