چھوٹی سرجری کیلئے باہرجانیوالی مریم نواز کی ڈسکہ میں بڑی سرجری ہوگئی۔فردوس اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف اور ق لیگ کے اتحاد میں دراڑیں نمایاں ہو چکی ہیں، فردوس عاشق
تحریک انصاف اور ق لیگ کے اتحاد میں دراڑیں نمایاں ہو چکی ہیں، فردوس عاشق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹی سرجری کیلئے ملک سے باہر جانے والی کی ڈسکہ میں بڑی سرجری ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے بیان کاجواب دیتے ہوئے معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ تاحال دھاندلی کا رونا رو رہی ہے جبکہ عوام نے ن لیگ کی نسل در نسل سیاست کا خاتمہ کردیا۔

معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلی راجکماری نے نوشہرہ ضمنی انتخاب میں جیت کو اپنے سیاسی بیانیے کی جیت قرار دیا، عوام نے چھوٹی سرجری کیلئے ملک سے باہر جانے والی مریم نواز کی بڑی سرجری کردی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ن لیگی بیانیے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ ضمنی انتخاب کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈہ کیا گیا جبکہ ڈسکہ میں پی ٹی آئی امیدوار کو کامیابی حاصل ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جھوٹ کے بیوپاریوں کی جھوٹی راجکماری این اے 75 ڈسکہ میں مسترد ہونے کے بعد جھوٹ کی نئی پٹاری لے کر ایک بار پھر میدان میں آگئی ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ووٹ کو عزت کا جھوٹا نعرہ لگانے والی ن لیگ کے ایم پی اے عادل چٹھہ کو ووٹوں سے بھرا تھیلا لے کر بھاگتے ہوئے پورا ملک دیکھ چکا ہے مگر جعلساز راجکماری نے اپنی چوری کا الزام مخالفین پر ڈالا۔

پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان کو مبارکباد دیتی ہوں جو مسلح ن لیگ کی غنڈہ گردی کے آگے ثابت قدم رہے اور منشیات فروش ٹولے کو ہمیشہ کیلئے چلتا کیا۔ ن لیگ نوشہرہ کی جیت پر جشن جبکہ ڈسکہ کی ہار پر دھاندلی کا رونا رو رہی ہے۔

انہوں نے الیکشن کمیشن ن لیگ کی ڈکٹیشن پر جمہوری عمل میں رکاوٹ بننے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں رکاوٹ بننے کی بجائے الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ فوری طور پر فاتح امیدوار کا اعلان کرے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات میں حکومتی شکست ہمارے بیانیے کی جیت ہے،مریم نواز

Related Posts