کربلاکاایک میدان مقبوضہ کشمیر میں برپاہے،فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کربلاکاایک میدان مقبوضہ کشمیر میں برپاہے،فردوس عاشق اعوان
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ درس کربلا کا پیروکار کبھی بھی ظلم کے آگے نہیں جھکتا۔آج مظلوم کشمیری بھارت کے آگے چٹان بن کر کھڑے ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ درس کربلا کا پیروکار کبھی بھی ظلم کے آگے نہیں جھکتا۔آج مظلوم کشمیری بھارت کے آگے چٹان بن کر کھڑے ہیں۔ 

سیالکوٹ میں شہدائےکربلاکانفرنس سےخطاب کرتےہوئےفردوس عاشق اعوان کاکہناتھا کہ شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، آج کا دن اس عظیم قربانی کو یاد دلانےاور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی حق کے نظریے کے ساتھ یکجہتی کا دن ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فلسفہ حسینی ماننے والے کبھی تفرقے میں نہیں پڑتے، باطل کے سامنے ڈٹ جانا ہی فلسفہ حسینی ہے۔ ایک میدان کربلا میں حضرت امام حسینؓ کھڑے ہوئے کربلا کا ایک میدان مقبوضہ کشمیر میں برپا ہے، مظلوم کشمیریوں کی آواز آج دبی ہوئی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ جہاں جہاں حق کو للکارا جائے گا، جہاں جہاں باطل حق کے سامنے آئے گا وہاں اسوہ شبیری کے پیروکارحق کے ساتھ کھڑے نظر آئیں گے۔

 آج مظلوم کشمیری، فلسفہ حسینی کے ساتھ پیار کرنے والے باطل کو للکار کر اپنے سے کئی گنا زیادہ طاقتور فرعونی ریاست بھارت کے آگے چٹان بن کر کھڑے یہ پیغام دے رہے ہیں کہ حق والے کبھی باطل کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیتے۔

فردوس عاشق اعوان کامزیدکہناتھا کہ مظلوم کشمیریوں سے ان کا آئینی حق چھینا گیا ہے۔ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ آج کشمیریوں سے مذہبی حق بھی چھینا گیا یہ سب سے بڑا ظلم ہے۔

مزیدپڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں یوم عاشورکےجلوس اورمجالس پربھی پابندی

انہوں نے کہاکہ مظلوم کشمیریوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آپ تنہا نہیں۔ ظلم کی رات ختم ہونے تک پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے،  کشمیری شہدائے کربلا کے راستے پر چل رہے ہیں، ان کے حوصلوں کو آزمانے والوں کو شکست ہوگی۔

Related Posts