مقبوضہ کشمیر میں یوم عاشورکےجلوس اورمجالس پربھی پابندی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے یوم عاشورکےجلوس نکالنےکی بھی اجازت دینےسےانکارکردیا، سری نگر سمیت مقبوضہ وادی کے چھوٹے بڑے شہروں میں داخلی و خارجی راستوں کوسیل کردیاگیا۔

مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فورسز نے محرم الحرام کے جلوس نکالنے اور مجالس عزا منعقد کرنے سے روکنے کے لیے پوری وادی میں مزید خاردار تاریں بچھادی ہیں اوروادی میں مزیدتازہ دم فوجی دستے تعینات کردیےگئےہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں یوم عاشور کے روز جلوس و مجالس کو روکنے کے لیے کرفیو اور پابندیوں کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

کرفیوکےباوجودعزاداروں نے ماتمی جلوس نکالنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے عزاداروں اوربھارتی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی جس کی وجہ سےسینکڑوں کشمیری زخمی ہو گئے جبکہ درجنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عزاداروں پرحملہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے،فردوس عاشق اعوان

محرم کے جلوسوں میں بھی بھارت کےخلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔ بھارتی فورسزنے گزشتہ روزبھی مذہبی رسوم کی ادائیگی کے لیے نکلنے والوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا، ان پر گولیاں چلائی تھیں، بدنام زمانہ پیلٹ گنز کی فائرنگ کی تھی اور آنسو گیس کے شیل برسائے تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کی جانب سے کرفیو اور پابندیوں کو آج مسلسل 37 واں روز ہے جس میں مواصلاتی نظام مکمل طور پر بند ہے جس کے باعث کشمیری اپنے پیاروں سے رابطے کرنے سے بھی قاصر ہیں۔

Related Posts