معاونِ خصوصی کی اسسٹنٹ کمشنرسیالکوٹ سے تلخ کلامی، فردوس اعوان ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معاونِ خصوصی کی اسسٹنٹ کمشنرسیالکوٹ سے تلخ کلامی، فردوس اعوان ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں
معاونِ خصوصی کی اسسٹنٹ کمشنرسیالکوٹ سے تلخ کلامی، فردوس اعوان ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پنجاب کے تاریخی شہر سیالکوٹ میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے خاتون اسسٹنٹ کمشنر سے تلخ کلامی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ عوام نے معاونِ خصوصی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو اسسٹنٹ کمشنرسیالکوٹ سونیا صدف پر ناراض ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل کی گئی ویڈیو میں فردوس عاشق اعوان مارکیٹ میں پھلوں کا معائنہ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف سے کہتی ہیں کہ میرا بھی جی چاہتا ہے کہ اے سی کی گاڑی میں بیٹھوں لیکن اس سے عوامی مسائل حل نہیں ہوتے۔

ویڈیو میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سستے رمضان بازار میں تھرڈ کلاس پھل رکھے گئے ہیں۔ انہیں ہٹوانا آپ کی ذمہ داری ہے۔ آپ اسی چیز کی تنخواہ لیتی ہیں۔ میں اس چیز کی تنخواہ نہیں لیتی۔

فردوس عاشق اعوان نے سوال کیا کہ آپ کو اسسٹنٹ کمشنر کس نے لگایا؟ میں نے ہر جگہ کا دورہ کیا، سب سے برا حال یہاں دیکھنے کو ملا ہے۔ افسر ہیں تو عوام کا سامنا کریں۔ ان سے چھپ کیوں رہی ہیں؟

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف معاونِ خصوصی سے ناراض ہو کراحتجاجاً انہیں رمضان بازار میں چھوڑ کر چلی گئیں اور پارکنگ میں فردوس عاشق اعوان کا دورہ ختم ہونے کا انتظار کرتی رہیں۔

تلخ کلامی اور فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے کہا کہ ہم اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے دن رات محنت کرتے ہیں۔ گرم موسم میں پھل خراب ہوجاتے ہیں۔ اس طرح بات نہیں کرنی چاہئے۔ 

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے ویڈیو پر شدید ردِ عمل کا اظہار دیکھنے میں آیا۔فردوس عاشق عوان ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں جس کے تحت ساڑھے 10 ہزار سے زائد پیغامات ارسال کیے جاچکے ہیں۔

وقار ذکاء نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کیا کہہ رہے تھے؟ طلباء شفقت محمود کے ساتھ بد تمیزی کر رہے ہیں؟ عمران خان کے بلاول اور مریم نواز پر لطائف سے لے کر آج کی فردوس عاشق اعوان تک ایک ہی معاملہ ہے۔پی ٹی آئی والے تمیز سیکھیں۔ 

عثمان ہاشمی نامی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ تصور کیجئے آپ ایک سند یافتہ پروفیشنل ہیں۔ وقت کے بہترین دماغوں کے ساتھ مقابلہ کرکے اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر فائز ہوئے اور ایک ایف اے پاس آپ کو عوام کے سامنے بے عزت کردے۔ 

https://twitter.com/uzii_hashmi/status/1388968235228348421

فاری اعوان کا کہنا ہے کہ سونیا صدف پاکستان کی بیٹی ہیں جنہوں نے پی اے ایس آفیسر کا امتحان پاس کیا اور گریڈ 17 کی افسر تعینات ہوئیں۔ انہوں نے اعلیٰ ترین تعلیم حاصل کی جنہیں ہم سلام پیش کرتے ہیں۔ 

دوسری جانب بعض سوشل میڈیا صارفین نے فردوس عاشق اعوان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ لائبہ خان نے کہا کہ فردوس اعوان کا لہجہ کچھ تلخ ضرور تھا تاہم تمام سرکاری ملازمین عوام کے خادم ہوتے ہیں۔ اگر اسسٹنٹ کمشنر اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھاتیں تو انہیں گھر پر رہنا چاہئے۔ 

https://twitter.com/laiba_lhr/status/1389027664326008833

یہ بھی پڑھیں: این اے 249 ، میری تصویر پر غلط تاثردینے کی کوشش کی گئی۔سعید غنی

Related Posts