وزیراعظم کا بحرین میں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ قومی وقار کا آئینہ دار ہے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کا بحرین میں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ قومی وقار کا آئینہ دار ہے۔فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم کا بحرین میں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ قومی وقار کا آئینہ دار ہے۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیراعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کا بحرین میں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ قومی وقار کا آئینہ دار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات نے کہا کہ بحرین کے قومی دن کے موقعے پر وزیر اعظم عمران خان گیسٹ آف آنر کے طور پر شرکت کریں گے۔ انہیں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے گا۔

معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ایوارڈ دنیا اور خطے میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے وقار اور تشخص کا ثبوت ہے جبکہ دورۂ بحرین دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی تعلقات کی مضبوطی کا باعث ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ پاک بحرین تعاون کے فروغ کی نئی راہیں کھولنے کا سبب ہوگا۔ بحرین کے ساتھ مشترکہ ثقافت، مذہب اور باہمی اعتماد پر رشتے قائم ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دونوں ممالک   وسیع البنیاد تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔بحرین میں مقیم ایک لاکھ سے زائد پاکستانی بحرین کی اقتصادی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے عمران خان کے سرکاری دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ  وزیراعظم کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اضافے کا باعث بنے گا۔

سانحہ اے پی ایس کے 5 سال مکمل ہونے پر پیغام

آرمی پبلک اسکول واقعے کے 5 سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے  کہا کہ  سانحہ اے پی ایس اس بات کا ثبوت ہے کہ دشمن کی تمام تر سازشوں کے باوجود پاکستانی قوم نہ کبھی ہاری ہے نہ کبھی ہارے گی۔

معاونِ خصوصی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ تحریر کرتے ہوئے پیغام دیا کہ امن ہمارا مستقبل ہے اور ان شاء اللہ ہم متحد ہو کر اپنی منزل کو پا لیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا  کہ اگر لاڑکانہ میں بھٹو زندہ ہے تو غریب مر چکے ہیں۔  پیپلز پارٹی نے بھٹو کے نظریے کو ختم کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی اور بھٹو کا نظریہ دفن ہوچکا، فردوس عاشق اعوان

Related Posts