کرپشن کی وجہ سے پیپلز پارٹی اور بھٹو کا نظریہ دفن ہوچکا ہے، فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول نے شوکاز نہیں، پی ڈیم کا گریبان پھاڑ ڈالا ہے‘ فردوس عاشق
بلاول نے شوکاز نہیں، پی ڈیم کا گریبان پھاڑ ڈالا ہے‘ فردوس عاشق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

حافظ آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اگر لاڑکانہ میں بھٹو زندہ ہے تو غریب مر چکے ہیں۔ بلاول بھٹونے کرپشن سے اپنا رشتہ ابھی تک نہیں توڑالیکن پیپلز پارٹی نے بھٹو کے نظریے کو ختم کر دیا ہے۔

حافظ آباد میں خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے پیپلز پارٹی آج دفن ہو گئی ہے لیکن ضدی بچہ ہر جلسے میں کھڑے ہو کر امپائر کی انگلی کا ذکر کرتا ہے۔ حالانکہ اصل امپائر پاکستان کی عوام ہے، جس نے پیپلز پارٹی کو شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو اسی طرح چار سال تک اسی طرح دکھی رہنا ہوگااورچار سال بعد یہی عوام عمران خان کو دوبارہ اقتدار میں لائیں گے۔

معاون خصوصی نے بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کا وزیراعلیٰ اصل کٹھ پتلی ہے جس کی ڈوریاں یہ خود ہلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک لے کر گئے۔ نابالغ سیاست دان بھٹو کا نام لینے سے پہلے کراچی میں کتے کے کاٹنے کی شرح کو دیکھ لیتے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار سے دور رہنے والے آج پریشان ہیں۔ ان کو عوام کی پریشانی اس وقت یاد آتی ہے جب اقتدار سے محروم ہوتے ہیں۔

ملکی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب آدمی مشکل کا شکار، ہمیں اس بات کا احساس ہے لیکن ہم نے دیکھنا ہے اس مہنگائی کا ذمہ دار کون ہے؟۔

مزید پڑھیں:طاقت کا سرچشمہ صرف عوام‘سلیکٹڈ حکمران قبول نہ اب امپائر کی انگلی چلے گی،بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے دس سالوں میں ادھار سے پاکستان کو چلایا، کمیشن لے کر پاکستان کی جڑوں کوکھو کھلا کیا اور معیشت کو وینٹی لیٹر پر ڈالا۔ انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ سابق حکومت میں من پسند دوستوں کو نوازا گیا۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کا قانون شہباز شریف کو آوازیں دے رہا ہے اگر شریف خاندان عدالتوں کا احترام نہیں کرے گا تو عام شہری کیسے کرے گا؟ شہباز شریف اگر واقعی سچے ہیں تو پاکستان واپس آئیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شریف بردران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک بیمار اور دوسرا سہولت کار باہر گیا۔ سہولت کار کا اسمبلی والا چیمبر ابھی تک خالی ہے۔ شہباز شریف نے ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کاعہدہ لیا تھا۔ وہ ہیٹ پہن کر کہتے تھے کہ دھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑدیں گے، وہ دھیلے کی نہیں بلکہ اربوں کی کرپشن کرتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ اب مشکلات کے دن ختم ہونے والے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان عوام کو مہنگائی سے نجات دلوائیں گے۔

Related Posts