گھریلو ملازمہ پر تشدد معاشرتی ناہمواریوں کا عکاس ہے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM will lay the foundation stone of housing projects in Lahore today: Firdous Awan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ پر تشدد معاشرتی ناہمواریوں کا عکاس ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ پر تشدد معاشرتی و سماجی ناہمواریوں کا عکاس ہے، وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرۂ کار ضلعی سطح تک وسیع کیا جارہا ہے۔

پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرۂ کار وسیع کرنے کا مقصد معصوم بچوں پر ذہنی، جسمانی اور جنسی تشدد کرنے والے سفاک درندوں کو قانون کی گرفت میں لانا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ معصوم بچی کے تشدد میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے قانون کی عملداری کو یقینی بنائیں گے۔ پیر کے روز بچی کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد چائلڈ پروٹیکشن بیورو اپنی تحویل میں لے گا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کم عمر بچی کو سرعام روڈ پر مرد اورخواتین کے تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کم عمربچی کو مرد اورخواتین نے تھپڑ مارے اور بالوں سے پکڑ کر کھینچا، دھکے دیے، سڑک پر بھی پھینکا۔

فیصل آباد کے مدینہ ٹاؤن تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر کے مطابق کم عمر بچی پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور یہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی مدعیت میں درج کیاگیا۔

مزید پڑھیں:  چھوٹی بچی پر سرعام بے رحمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل، مقدمہ درج

 

Related Posts