پی ڈی ایم لانگ مارچ کرے یا شارٹ، وزیرِاعظم عمران خان رہے گا۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) لانگ مارچ کرے یا شارٹ، وزیرِ اعظم عمران خان ہی رہیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرپشن کے دیوانوں کا مجموعہ پی ڈی ایم اتحاد گرتے پڑتے وجود میں آنے کے 6 ماہ گزر جانے کے باوجود استعفے دینے یا لینے کا فیصلہ نہیں کرسکا۔

پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جو لوگ استعفوں پر فیصلہ نہ کرسکے، وہ ملک کو ان بحرانوں سے نکالنے کی باتیں کررہے ہیں جس کے ذمہ دار یہی بدنما سیاسی چہروں کے حامل مفاد پرست اور بدعنوان گاڈ فادرز ہیں۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کا بڑے سے بڑا چور کسی بھی طرح خود کو بڑا لیڈر ثابت کرکے پی ڈی ایم کا ریموٹ کنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بدعنوان ٹولہ کان کھول کر سن لے، مارچ لانگ کریں چاہے شارٹ، استعفے دیں یا نہ دیں، عمران خان ہی 2023ء تک اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وزیرِ اعظم رہے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ قیادت پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش میں ملوث ہے۔فردوس اعوان

Related Posts