لاہور میں سرکس لگانے والے اداکاروں کے بریک اپ کا وقت آگیا۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حمزہ لیگ بمقابلہ مریم لیگ، جاتی امرا میں وراثتی جنگ چھڑ چکی ہے‘ فردوس عاشق
حمزہ لیگ بمقابلہ مریم لیگ، جاتی امرا میں وراثتی جنگ چھڑ چکی ہے‘ فردوس عاشق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پی ڈی ایم اتحاد ٹوٹنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں سرکس لگانے والے اداکاروں کے بریک اَپ کا وقت آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے انٹیلی جنس رپورٹس اور این سی او سی کی 300 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی کی بنیاد پر پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ دار پی ڈی ایم کے لاہور میں ہونے والے جلسے کی انتظامیہ ہوگی اورحکومتِ پنجاب کی ہدایت اور قانون کے مطابق جلسہ انتظامیہ اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی  بھی عمل میں لائی جائے گی۔

معاونِ خصوصی اطلاعات نے کہا کہ لاہور میں سیاسی سرکس لگانے والے اداکار خصوصاً ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑ کر کرپشن کا پیسہ برآمد کرنے کی جھوٹی بڑھکیں مارنے والوں کی اولاد کرپشن کی نئی پارٹنرشپ قائم کرنے کیلئے مسلسل کوشش میں مصروف ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرپشن کی نئی پارٹنرشپ بنانے والے ابا بچاؤ مہم کو مزید تیز کرنے کی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں۔ آثار بتاتے ہیں کہ فسادی پی ڈی ایم ٹولے کے بریک اَپ کا وقت آن پہنچا ہے۔ 

یاد رہے کہ  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لاہور میں ہونے والے 13 دسمبر کے جلسے میں دہشت گردی کا خطرہ ہے جس سے ڈی سی لاہور نے خط لکھ کر خبردار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پی ڈی ایم رہنماؤں کو 13 دسمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسے کے انعقاد کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا۔ اگر جلسہ کیا گیا تو پی ڈی ایم کے تمام رہنماؤں کے خلاف مقدمات بھی درج ہوں گے، ڈی سی لاہور نے خط لکھ کر ن لیگی قیادت کو خبردار کیا کہ جلسے میں دہشت گردی کے بھی خدشات ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم  جلسے میں دہشت گردی کا خطرہ، انتظامیہ نے خبردار کردیا

Related Posts