پی ڈی ایم کے جلسے میں دہشت گردی کا خطرہ، ڈی سی لاہور نے خبردار کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم کے جلسے میں دہشت گردی کا خطرہ، ڈی سی لاہور نے خبردار کردیا
پی ڈی ایم کے جلسے میں دہشت گردی کا خطرہ، ڈی سی لاہور نے خبردار کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لاہور میں ہونے والے 13 دسمبر کے جلسے میں دہشت گردی کا خطرہ ہے جس سے ڈی سی لاہور نے خط لکھ کر خبردار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پی ڈی ایم رہنماؤں کو 13 دسمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسے کے انعقاد کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر جلسہ کیا گیا تو پی ڈی ایم کے تمام رہنماؤں کے خلاف مقدمات بھی درج ہوں گے، ڈی سی لاہور نے خط لکھ کر ن لیگی قیادت کو خبردار کیا ہے کہ جلسے میں دہشت گردی کے بھی خدشات ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کی طرف سے تحریر کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کے پیشِ نظر پی ڈی ایم رہنماؤں کو جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور جلسے میں دہشت گردی کا بھی خطرہ ہے جس کے حوالے سے نیکٹا نے بھی خبردار کیا ہے۔

نیکٹا کے مطابق دہشت گرد لاہور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ نیکٹا کے جاری کردہ تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد گروپ آئندہ چند روز میں حملے بھی کرسکتے ہیں جس کے باعث پی ڈی ایم کی سیاسی قیادت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

ڈی سی لاہور سمیت حکومتِ پنجاب کے متعلقہ عہدیداروں کو نیکٹا نے دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر پی ڈی ایم رہنماؤں کی سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نیکٹا کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی سیاسی قیادت کو دہشت گردوں سے جان کا خطرہ بھی لاحق ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)  نے فیصلہ کیا کہ جنوری کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ کیا جائے گا۔ 13 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہر حال میں جلسہ ہو گا،اگر روکنے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے۔

وفاقی دارالحکومت میں پاکستان ڈیمو کریٹک موممنٹ (پی ڈی ایم) کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس 3 روز قبل ہوا، جس میں ترجمان میاں افتخار نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے ساتھ پریس کانفرنس میں فیصلوں سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم نے جنوری کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ کا اعلان کردیا

Related Posts