پاکستان کی سیاسی تاریخ آج نیا رخ اختیار کرنے والی ہے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فردوس عاشق اعوان
پاکستان کی سیاسی تاریخ آج نیا رخ اختیار کرنے والی ہے۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات حکومتِ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ آج ایک نیا رُخ اختیار کرنے والی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ آج ایک نیا رُخ اختیار کرنے والی ہے۔ وزیرِ اعظم اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کے مطالبے کے بغیر وزیرِ اعظم عمران خان آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔ ماضی میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دئیے گئے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماضی میں کرپشنن کے ریکارڈ ہولڈرز اور اقتدار کے نشے میں گم بدمست ہاتھی ایسی جرات تو کیا، اقتدار سے الگ ہونے کا سوچ بھی نہ سکے، یہ ملکی تاریخ میں اہم پیشرفت ہے۔

یاد رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ آج حاصل کریں گے جبکہ ایوان میں پی ٹی آئی اور حلیف جماعتوں کے 180 اور اپوزیشن کے 160 ارکان ووٹ ڈالیں گے۔

قومی اسمبلی میں مجموعی طور پر 342 نشستیں موجود ہیں جہاں وزیرِ اعظم کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے اراکینِ قومی اسمبلی کی سادہ اکثریت کی ضرورت ہے۔ 

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ آج حاصل کریں گے

Related Posts