وزیرِ اعظم عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ آج حاصل کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صادق سنجرانی اورآفریدی کی کامیابی پسماندہ علاقوں کیلئے قومی پالیسی کامظہرہے۔وزیرِ اعظم
صادق سنجرانی اورآفریدی کی کامیابی پسماندہ علاقوں کیلئے قومی پالیسی کامظہرہے۔وزیرِ اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ آج حاصل کریں گے جبکہ ایوان میں پی ٹی آئی اور حلیف جماعتوں کے 180 اور اپوزیشن کے 160 ارکان ووٹ ڈالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں مجموعی طور پر 342 نشستیں موجود ہیں جہاں وزیرِ اعظم کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے اراکینِ قومی اسمبلی کی سادہ اکثریت کے ووٹوں کی ضرورت ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان کا اجلاس آج دن کے وقت 12 بج کر 15 منٹ پر طلب کیا ہے۔ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، وزیرِ اعظم پر اعتماد کی قرارداد قومی اسمبلی میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی پیش کریں گے۔

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے پہلے ہی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی کی کارروائی شروع ہوتے ہی اسپیکر 5 منٹ تک اراکین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے گھنٹیاں بجائیں گے۔

کورم کی تشکیل کے بعد قومی اسمبلی کے تمام دروازے بند کردئیے جائیں گے، نہ کوئی رکنِ قومی اسمبلی ایوان سے باہر جاسکے گا، نہ باہر سے اندر آسکے گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی وزیرِ اعظم پر اعتماد کی قرارداد پڑھیں گے۔

قرارداد پڑھنے کے بعد اراکینِ قومی اسمبلی سے قرارداد کے حق یا مخالفت میں ووٹ ڈالنے کیلئے شمار کنندگان کے پاس ووٹ درج کرانے کی ہدایت کی جائے گی۔ شمار کنندگان اراکین کے نمبر کے سامنے نشان لگائیں گے اور نام پکاریں گے۔

ووٹوں کے اندراج کے ساتھ ہی اراکینِ قومی اسمبلی کو ہال کی لابیز میں انتظار کیلئے کہا جائے گا۔ اندراج کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی رائے دہی کی تکمیل سے آگاہ کریں گے۔ سیکریٹری اسمبلی ووٹوں کی گنتی کریں گے۔

گنتی مکمل ہونے کے بعد نتائج اسپیکر قومی اسمبلی کے سپرد کردئیے جائیں گے۔ اسپیکر 2 منٹ تک ایک بار پھر گھنٹیاں بجا کر لابیز سے اراکین کو واپس بلائیں گے جس کے بعد اعتماد سازی کیلئے ووٹنگ کے نتائج کا اعلان ہوگا۔

نتائج کا اعلان ہونے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان قومی اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ اعتماد کی قرارداد منظور یا مسترد ہونے سے متعلق صدرِ مملکت کو تحریری طور پر بھی مطلع کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیں گے،شیخ رشید کا دعویٰ

Related Posts