پنجاب میں مفت وائی فائی کی بندش کا پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فردوس عاشق اعوان
پاکستان کی سیاسی تاریخ آج نیا رخ اختیار کرنے والی ہے۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب میں مفت وائی فائی منصوبے کی بندش کا پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں، تعلیمی اداروں، پارکس، سرکاری دفاتر اور بازاروں میں فری وائی فائی کی سہولت بدستور جاری ہے۔

پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے فری وائی فائی کی بندش کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بزدار حکومت ڈیجیٹل پنجاب ویژن کے تحت فری وائی فائی منصوبے کو پنجاب بھر تک پھیلانے کیلئے پر عزم ہے۔ 

یاد رہے کہ ِاس سے قبل فری وائی فائی منصوبے کے حوالے سے مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اپنے ہی اتحادیوں کے اقدام کو غیر دانشمندانہ قرار دے دیا۔

مونس الٰہی نے گزشتہ روز کہا کہ ‏پنجاب حکومت نے عوام کیلئے فری وائی فائی کیوں بند کر دیا؟ ،رہنما مسلم لیگ ق چوہدری مونس الٰہی حکومت پنجاب کی فری وائی فائی سروس کی بحالی کے لئے متحرک ہو گئے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں مفت وائی فائی بند کرنے پرمونس الٰہی حکومت پر برس پڑے

Related Posts