پنجاب میں مفت وائی فائی بند کرنے پرمونس الٰہی حکومت پر برس پڑے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

moonis elahi criticise punjab govt over wifi issue

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:مسلم لیگ ق کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی کی پنجاب حکومت پر تنقید، اپنے ہی اتحادیوں کے اقدام کو غیر دانشمندانہ قرار دیدیا۔

مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ ‏پنجاب حکومت نے عوام کیلئے فری وائی فائی کیوں بند کر دیا؟ ،رہنما مسلم لیگ ق چوہدری مونس الٰہی حکومت پنجاب کی فری وائی فائی سروس کی بحالی کے لئے متحرک ہو گئے۔

مونس الٰہی نے بزدار حکومت کی جانب سے وائی فائی کی سہولت بند کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ کے ہسپتالوں، تعلیمی اداروں، ریلوے و بس اسٹیشنوں،ائیرپورٹوں سے سہولت کی واپسی درست نہیں۔

کورونا وائرس کے دوران یہ سہولت واپس لینا انتہائی غیر دانشمندانہ اقدام ہے ،انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ فری وائی فائی کی سہولت عوامی سہولت کے مقامات پربحال کرے۔

مزید پڑھیں:پنجاب حکومت کابیوروکریسی میں تبادلوں کا فیصلہ، آئی جی اور چیف سیکریٹری کی بھی چھٹی کا امکان

واضح رہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق حکومتی پالیسیوں سے نالاں دکھائی دیتی ہے اور حکومت پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کے صاحبزادے مونس الٰہی وفاق میں اہم وزارت نہ ملنے کی وجہ سے شدید ناراض ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت کو وقتاً فوقتاً تنقید کا نشانہ بناکر اپنے دل کی بھڑاس نکال لیتے ہیں۔

Related Posts