حکومت نے بدعنوانوں سے حاصل 206 ارب قومی خزانے میں جمع کرائے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فردوس عاشق اعوان
لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں پیپلز پارٹی نہ تین میں ہے نہ تیرہ میں، عثمان بزدار کی جگہ نیا وزیرِ اعلیٰ لانے کی بات بے بنیاد ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے بدعنوان عناصر سے 206 ارب روپے واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کرادئیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ تحریکِ انصاف نے آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن سے مقابلہ کیا، ٹیکسٹائل انڈسٹری 13 سال بعد مکمل طور پر بحال ہوگئی۔

پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ برآمدات میں 8 سال بعد اضافہ ہوا اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 سال بعد سرپلس ہوا۔ پی ٹی آئی حکومت نے بھارتی سازشیں دنیا کے سامنے بے نقاب کردی ہیں۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گزشتہ 10 برسوں میں اینٹی کرپشن نے صرف 43 کروڑ کی ریکوری کی جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے 27 ماہ میں کرپٹ افراد سے 206ارب روپے ریکور کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ ہے تبدیلی اور یہ ہے کپتان کا نیا پاکستان جس میں وزیرِ اعظم عمران خان کے کرپشن کے خلاف جہاد کی وجہ سے قوم ان کرپٹ لٹیروں کی زوردار چیخیں سن رہی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سولر پلانٹ معاہدے پر 8 سال بعد نظرِ ثانی کی گئی اور 20 امریکی سینٹ کی بجائے صرف 2 اعشاریہ 37 امریکی سینٹ فی یونٹ بجلی پر معاہدے کیے۔ پنجاب میں 74 سال بعد 181 ارب روپے کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار نے 9 سال پرانے معاہدوں پر قومی مفاد میں نظرِ ثانی کرنے کی روایت قائم کی اور کم ریٹس پر دوبار معاہدے کرکے قوم کے اربوں روپے بچا لیے۔

انہوں نے کہا کہ میٹرو بس معاہدے پر 8 سال بعد نظرِ ثانی کی گئی۔ نیا معاہدہ 368 روپے فی کلو میٹر کی بجائے 213 روپے فی کلومیٹر پر کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  غیر فطری سیاسی اتحاد وقت کے ساتھ ختم ہورہا ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب

Related Posts