پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد وقت گزرنے کے ساتھ ختم ہورہا ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد وقت گزرنے کے ساتھ ختم ہورہا ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب
پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد وقت گزرنے کے ساتھ ختم ہورہا ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا غیر فطری سیاسی اتحاد وقت گزرنے کے ساتھ ختم ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے عوام کے نام آج اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کی ترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔ ایک طرف پی ٹی آئی کی شفاف اور ایماندار قیادت ہے تو دوسری جانب عبرت کی تصویر بنے ہوئے سابق حکمران ہیں جنہیں عوام نے مسترد کردیا۔

اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پی ڈی ایم کی سیاسی قیادت نے عوامی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہوا ہے۔ عوام نے کرپشن اور بدعنوانی کی بجائے شفافیت کو ووٹ دے کر منتخب کیا۔پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کو اپوزیشن اتحاد سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد وقت کے ساتھ ختم ہورہا ہے۔ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی جبکہ ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار کا نام بدبودار خان ہونا چاہئے۔حنا پرویز بٹ

Related Posts